36 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی ممتاز تجزیہ کار کپل کاک

بھارتی ممتاز تجزیہ کار کپل کاک


بھارتی فضائیہ کے سابق ایئر وائس مارشل اور ممتاز تجزیہ کار کپل کاک نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہو گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے فروری 2019ء کی طرح دونوں ملک ایک ایک کارروائی کرنے کے بعد کشیدگی میں کمی لانا شروع کر دیں۔

کپل کاک کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی تو دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان بات چیت سے ہی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ قیادت کی جانب سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا مثبت جواب آنے کا امکان نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی عوام میں بھی اس وقت جنگ اور نفرت کی سیاست کو پذیرائی نہیں مل رہی ہے جس کا ثبوت 2024ء کے الیکشن کے نتائج ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات