36 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںبلدیہ عظمیٰ کراچی میں 2 تنخواہیں لینے والے 101 افراد کی شناخت

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں 2 تنخواہیں لینے والے 101 افراد کی شناخت


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں دو تنخواہیں لینے والے ایک سو ایک لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران میئر کراچی نے کہا کہ ادارے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے، دو تنخواہیں لینے والے اب اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کا ریکارڈ اور بجٹ کو بھی اس سسٹم پر ڈال رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یہ پہلی بلدیہ ہے جہاں یہ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں جو بھی اس نشست پر ہوتا تھا اس کی کوشش ہوتی تھی کہ ریکارڈ مینئول ہی ہو۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات