جاپان میں اگلے سال ہونے والے ایشین گیمز میں ’تیرتے ایتھلیٹس ویلیج‘ کا استعمال ہوگا۔
ایشین گیمز میں ایچی ناگویا بحری جہاز کو بھی ایتھلیٹس ویلیج کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
اگلے سال جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز میں 15 ہزار ایتھلیٹس اور آفیشل شریک ہوں گے، جن میں 8 ہزار 200 کو ناگویا سٹی میں قیام کرایا جائے گا۔
ناگویا پورٹ پر بحری جہاز میں بننے والے ایتھلیٹس ویلن میں 4 ہزار 600 شرکاء قیام کریں گے جبکہ 2 ہزار 400 ایتھلیٹس اور آفیشلز کنٹینٹرز پر مشتمل عارضی ایتھلیٹس ’ولاز‘ میں قیام پذیر ہوں گے۔
ناگویا میں 1200 ایتھلیٹس مختلف ہوٹلز میں جبکہ ایچی ضلع کے چار مختلف علاقوں میں 5800 ایتھلیٹس قیام پذیر ہوں گے۔
ایچی اور ناگویا سے باہر مختلف شہروں میں 2000 ایتھلیٹس مقیم ہوں گے جبکہ ٹوکیوں میں 700، شیزوکا میں 400، گیفو میں 800 اور اوساکا میں 100 ایتھلیٹس قیام کریں گے۔
ایشین گیمز انتظامیہ کے مطابق ایتھلیٹس کی رہائش گاہوں کو ان کے کھیلوں کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے۔