36 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاگر بھارت نے ثبوت کے بغیر حملہ کیا تو پاکستان بھی اس...

اگر بھارت نے ثبوت کے بغیر حملہ کیا تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دیگا: جاوید شیخ


بالی ووڈ کی کئی فلموں میں جلوہ گر ہونے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نامور سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھارتی الزام تراشی پر سوال اُٹھا دیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاوید شیخ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں سینئر اداکار نے بھارتی الزام تراشی پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ بھارت نے آدھے گھنٹے کے اندر اندر ایف آئی آر درج کروائی جس میں پاکستان کو نامزد آخر کیسے کیا؟

انہوں نے بھارتی کارروائی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے ہم پر حملہ کیا تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دینے پر مجبور ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کو فائزنگ کا نشنہ بنایا گیا۔ اس واقعہ کے چند منٹوں بعد ہی بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کردیے۔

ان الزامات کے پیشِ نظر بھارت نے پہلے سندھ طاس معاہدہ، اٹاری باڈر اور سیاحوں کو ویزے منسوخ کیے اور پھر جنگ کی دھمکی بھی دے دی۔

اس واقعے کے بعد دونوں روایتی حریف ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔ ان کشیدہ حالات کے سبب بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے مکمل بائیکاٹ کی مہم نے زور پکڑ لیا اور فواد خان کی آنے والی فلم عبیر گلال اور ہانیہ عامر کی ممکنہ آنے والی سردار جی 3 کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات