39 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کےلیے جاسوسی کا الزام، ایران میں مجرم کو پھانسی

اسرائیل کےلیے جاسوسی کا الزام، ایران میں مجرم کو پھانسی


علامتی فوٹو

ایران میں اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں مجرم کو سزائے موت دے دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سزائے موت پانے والا مجرم ایرانی شہری ہے اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ انٹیلیجنس تعاون اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے شخص کی شناخت محسن لنگرنشین کے طور پر کی گئی ہے، اسے کئی سنگین الزامات کا سامنا تھا۔

مجرم پر 2022 میں پاسداران انقلاب کے کرنل صیاد خدائی کے قتل میں معاونت، وزارت دفاع سے منسلک اصفہان کے ایک صنعتی مرکز پر حملے میں سہولت کاری اور دہشت گرد گروہوں کو مدد فراہم کرنے کے الزامات تھے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق لنگرنشین نے دورانِ تفتیش اپنے جرائم کا اقرار بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائیں دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات