40.8 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ89 سالہ دھرمیندر کی واٹر فٹنس کی ویڈیوز وائرل

89 سالہ دھرمیندر کی واٹر فٹنس کی ویڈیوز وائرل


“ایج از جسٹ اے نمبر”، یہ کہاوت 89 سالہ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی واٹر فٹنس ویڈیوز نے سچ کر دکھائی۔ 

دھرمیندر ایک بار پھر سب کےلیے مشعلِ راہ بن گئے، 89 سال کی عمر میں بھی وہ فٹنس کے میدان میں ثابت کر رہے ہیں کہ صحت مند رہنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

حالیہ دنوں میں دھرمیندر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک پول میں ایکسرسائز کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دھرمیندر نے ایک سادہ ٹی شرٹ اور ٹوپی پہن رکھی ہے اور وہ پانی میں ایک ٹیوب کے سہارے آرام دہ انداز میں ایک بال کے ساتھ فٹنس کےلیے مشقیں کر رہے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں وہ اپنے انسٹرکٹر کی رہنمائی میں بازو اور ٹانگوں کی مشقیں کرتے دکھائی دیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات