36 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں14 سالہ کھلاڑی نے آئی پی ایل میں تاریخ رقم کردی، یوسف...

14 سالہ کھلاڑی نے آئی پی ایل میں تاریخ رقم کردی، یوسف پٹھان کا 15 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا


تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

وائیبھو سوریاونشی نے 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل 2025ء میں تاریخ رقم کردی، برق رفتار سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروادیا۔

آئی پی ایل 2025ء کے ایک تاریخی مقابلے میں راجستھان رائلز کے کم عمر ترین کھلاڑی وائیبھو سوریاونشی نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔

 صرف 14 سال کی عمر میں نوجوان کھلاڑی نے بطور بھارتی کھلاڑی تیز ترین سنچری بنا کر ناصرف آئی پی ایل بلکہ کسی بھی بھارتی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔

گجرات ٹائٹنز کے خلاف 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وائیبھو نے صرف 35 گیندوں پر سنچری داغ دی جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین جبکہ لیگ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔ 

واضح رہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ کرس گیل کا ہے۔ یونیورس باس نے 2013 میں رائل چینلجرز بینگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے پونے واریئر کے خلاف صرف 30 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ 

سوریاونشی نے بطور بھارتی کھلاڑی یوسف پٹھان کا ریکارڈ توڑا، یوسف نے 2010 کے ایونٹ میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینز کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ 

تاہم گزشتہ روز ہونے والے میچ میں سوریاونشی کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت راجستھان رائلز نے صرف 15.5 اوورز میں 210 رنز کا ہدف عبور کر کے میچ جیتا۔ ان کے ساتھ یشسوی جیسوال نے بھی شاندار 70 رنز کی اننگز 40 گیندوں پر کھیل کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 یہی نہیں بلکہ سوریاونشی نے محض 17 گیندوں پر 50 رنز مکمل کر کے آئی پی ایل 2025ء میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

اس سے قبل گجرات ٹائٹنز کی طرف سے شبمن گل نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ جوز بٹلر نے 26 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جس کی بدولت گجرات نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 209 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات