36 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیو این کا پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی اور تحمل سے...

یو این کا پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے پر زور


—فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے اور بات چیت کو فروغ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے کہا انتونیو گوتریس پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ہر مثبت اقدام کی حمایت کریں گے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل یو این بھارت اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا شکار ہیں، وہ دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی سے گریز کی پر زور اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی مشکل معاملات بھی معنی خیز اور تعمیری مذاکرات سے پُرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں۔

 اُدھر ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں جلد کمی چاہتے ہیں، ترک وزارتِ خارجہ اور دیگر ادارے صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ اور قطری وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطے بھی جاری ہیں۔

انہوں نے یو اے ای اور قطری قیادت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا، بات چیت میں قریبی روابط اور مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

 گذشتہ روز چین نے بھی پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں بڑی تعداد سیاحوں کی تھی۔

بھارت نے روایتی انداز میں اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا جسے پاکستان نے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات