پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ہیں۔
ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر براجمان ہے۔