31 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، ڈیفنس میں فائرنگ کا واقعہ، راہگیر زخمی

کراچی، ڈیفنس میں فائرنگ کا واقعہ، راہگیر زخمی



کراچی:

شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں پی این ایس شفا اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک 24 سالہ راہگیر محمد خلیل زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات