39 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومقومی خبریںڈاکٹر ثمینہ سعید نے ڈین آف سوشل سائنسز اینڈ آرٹس کا عہدہ...

ڈاکٹر ثمینہ سعید نے ڈین آف سوشل سائنسز اینڈ آرٹس کا عہدہ سنبھال لیا


— فائل فوٹو

جامعہ کراچی کی شعبہ سیاسیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثمینہ سعید نے منگل کو رئیس کلیہ سماجی علوم و فنون ( ڈین آف سوشل سائنسز اینڈ آرٹس) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے یہ چارج ڈاکٹر شائستہ تبسم سے لیا جو 60 برس عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئیں۔ 

اس موقع پر مقررین نے رخصت ہونے والی رئیس کلیہ ڈاکٹر شائستہ تبسم کی کارکردی کو سراہا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ نئی رئیس کلیہ ڈاکٹر ثمینہ سعید کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چارج لینے کی تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، ہینڈز انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر ابو زرواجدی، آواز انسٹی ٹیوٹ کی ریکٹر ڈاکٹر نصرت ادریس، مشیر امور طلبہ ڈاکٹر نوشین رضا، ناظم امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین، بنک الفلاح کے منیجر ممتاز منگی، جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں کے چیئرمین، اساتذہ اور ملازمین بھی موجود تھے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات