26 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومقومی خبریںڈاؤ یونیورسٹی میں خصوصی عہدہ تخلیق، ڈاکٹر سہیل راؤ ڈائریکٹر ایمرجنگ مقرر

ڈاؤ یونیورسٹی میں خصوصی عہدہ تخلیق، ڈاکٹر سہیل راؤ ڈائریکٹر ایمرجنگ مقرر


ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں خصوصی عہدہ تخلیق کرکے ڈاکٹر سہیل راؤ کو ڈائریکٹر ایمرجنگ کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا رجسٹرار نے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سہیل راؤ اس سے قبل بھی ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں اہم عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور دہری نیشنلٹی ہونے کے باعث انھیں ڈالرز میں تنخواہ ادا کی جاتی تھی۔

تاہم شدید اعتراضات کے بعد انھیں فارغ کر دیا گیا تھا، لیکن قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی سے تین روز قبل انھیں رضاکارانہ بنیاد پر ڈائریکٹر ایمرجنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نعیم طاہر کے مطابق وہ پہلے بھی ڈاؤ میں تعینات رہ چکے ہیں اب انھیں دوبارہ کیوں تعینات کیا گیا وہ سابق وائس چانسلر ہی بتاسکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات