36 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی رہنماؤں کو آصف زرداری فوبیا ہے: سعدیہ جاوید

پی ٹی آئی رہنماؤں کو آصف زرداری فوبیا ہے: سعدیہ جاوید


—فائل فوٹو 

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں واضح ہو گیا کہ کینالز کی منظوری کس وقت اور کیسے دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو آصف زرداری فوبیا ہے، صدر زرداری نے مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں یہ منصوبہ ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔

سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ عمر ایوب عوام کو گمراہ کرنے کا کام بند کریں، متنازع کینالز منصوبہ ختم ہو چکا، بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نے سیاسی بصیرت سے متنازع کینال منصوبہ ختم کروایا۔

سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ہوتے ہوئے کوئی سندھ کے پانی پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم نے نہروں کا معاملہ روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، نہروں کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری مکمل جھوٹ بول رہے ہیں۔

عمر ایوب نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کا حصہ نگران سیٹ اپ میں نہروں پر پیشرفت ہوئی، الیکشن سے چند منٹ پہلے 7 فروری کو ایکنک میٹنگ میں نہریں بنانے کا فیصلہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدرِمملکت آصف علی زرداری نے 8 جولائی 2024ء کو گرین منصوبے کے تحت نہریں بنانے کی منظوری دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات