29 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں...

پہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں کامیاب


فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

رکشہ ڈرائیور کی بیٹی ادیبہ اشفاق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پہلی مسلم خاتون آئی اے ایس آفیسر بننے میں کامیاب ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے نتائج میں ریاست مہاراشٹر کے ضلع یوتمال کی رہائشی ادیبہ انعم اشفاق احمد نے 142واں رینک حاصل کیا ہے جس کے بعد وہ پہلی مسلم خاتون آئی اے ایس آفیسر کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

ادیبہ اشفاق کی اس کامیابی کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیبہ کے والد اشفاق احمد آٹو رکشہ چلاتے ہیں، ان کے پاس اپنا گھر تک موجود نہیں، ضلع یوتمال میں وسائل محدود ہونے اور تعلیمی سہولتوں کی کمی کے باوجود ادیبہ نے اپنی محنت، عزم اور والدین کی حمایت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیبہ نے چوتھی بار کوشش کرنے پر یو پی ایس سی میں 142 واں رینک حاصل کیا ہے۔

دوسری جانب ادیبہ اشفاق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ میرا ابتدائی خواب ڈاکٹر بننے کا تھا، مگر یوتمال میں تعلیمی وسائل کم ہونے کے سبب میں اپنے اس خواب کو پورا نہیں کر سکی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات