29 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج نے ایل او سی پر دوسرا کواڈ کاپٹر بھی مار...

پاک فوج نے ایل او سی پر دوسرا کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا


فائل فوٹو

پاکستان فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کا دوسرا کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا ہے، جو پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرایا گیا کواڈ کاپٹر فینٹم فور ہے، آج ہی پاک فوج نے ایک بھارتی کواڈ کاپٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں گرایا تھا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کے غیر ذمہ دارانہ ایکشن حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرانا پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق دشمن کی اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات