31 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان سے حج پروازوں کا باضابطہ آغاز، پہلی پرواز 442 عازمین کو...

پاکستان سے حج پروازوں کا باضابطہ آغاز، پہلی پرواز 442 عازمین کو لے کر مدینہ روانہ



اسلام آباد:

پاکستان سے حج آپریشن 2025 کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے کی پہلی حج پرواز پی کے 713 آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر 442 عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔

عازمین کو الوداع کہنے کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر وائس مارشل عامر حیات اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اس موقع پر عازمین حج کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے۔

مزید پڑھیں: منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کیلئے نئی آرام گاہیں بنانے کا فیصلہ

آج ہی کے روز کوئٹہ سے پہلی حج پرواز پی کے 7201 صبح 10 بجے 170 عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہو گی، جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 747 رات 10 بجے 323 حجاج کرام کو لے کر روانہ ہو گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سال قومی ایئر لائن کے ذریعے تقریباً 35,200 سرکاری اسکیم کے تحت منتخب عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

حج آپریشن کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں خصوصی حج پروازیں پاکستان سے مدینہ منورہ روانہ ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں عازمین کو جدہ لے جایا جائے گا۔

پی آئی اے اس سال اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، اور کوئٹہ سمیت ملک کے 6 بڑے شہروں سے براہ راست حج پروازیں آپریٹ کرے گی۔

مزید پڑھیں: گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا

اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر سعودی حکومت کے تعاون سے “روڈ ٹو مکہ” (طریق مکہ) سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت حجاج کرام سعودی امیگریشن کی کارروائی پاکستان میں مکمل کروا کر روانہ ہوں گے جس سے سعودی عرب میں ان کا وقت اور مشقت کم ہو جائے گی۔

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، جبکہ بعد از حج آپریشن 10 جون سے شروع ہو گا اور 10 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات