کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیپال میں کھیلی جانے والی سائوتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے دو سلوراور چار برانز میڈلزجیت لئے، پاکستان کے ابدال محمد خان نے انڈر15 میں جبکہ زنیرا خان کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں سلور میڈل جیتا،پاکستان نے بوائز انڈر15، 19کے ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل جیتا،ان دونوں ایونٹ کے ڈبلز میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے برانز میڈلز اپنے نام کئے۔