36 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنادیہ خان کے بھارت مخالف دوٹوک مؤقف نے سوشل میڈیا صارفین کا...

نادیہ خان کے بھارت مخالف دوٹوک مؤقف نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور بےباک اداکارہ نادیہ خان کے بھارت کے خلاف دوٹوک مؤقف نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا۔

نادیہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، لیکن اس بار وجہ کوئی ڈرامہ یا مارننگ شو نہیں بلکہ اُن کا جرأت مندانہ اور حب الوطنی سے بھرپور بیان ہے جس میں انہوں نے بھارت کے خلاف کھل کر آواز بلند کی۔

پہلگام واقعے پر نادیہ خان نے کہا کہ یہ سب بھارت کا جھوٹا ڈرامہ ہے تاکہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں نادیہ خان نے کہا کہ یہ بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن ہے، اس کا مقصد کیا ہے؟ پاکستان کے پانی کو روکنا، سندھ طاس معاہدے کے تحت جو حق ہمارا ہے وہ چھیننا، کبھی سوچا ہے کہ ہر بار جب کوئی اہم امریکی یا مغربی وفد بھارت کا دورہ کرتا ہے تو وہاں ایک ‘دہشت گردی’ کا واقعہ کیوں ہوتا ہے؟ سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے، پہلگام واقعہ یہ سب بھارت کی سیاسی چالیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بےوقوف نہیں، دنیا بےوقوف نہیں، پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اور ہر سازش کا جواب دے گی۔

نادیہ خان کی بےباکی نے نا صرف شائقین کے دل جیت لیے بلکہ سوشل میڈیا پر اُن کے حق میں تبصروں کی بہار آ گئی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان نے دل جیت لیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات