30 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومتعلیم اور صحتمچھروں سے پھیلنے والا زرد بخار عالمی وبا بن سکتا ہے، سائنسدان

مچھروں سے پھیلنے والا زرد بخار عالمی وبا بن سکتا ہے، سائنسدان


تصویر سوشل میڈیا۔

سائنسدانوں نے خبر دار کیا ہے کہ یلو فیور (زرد بخار) مچھروں سے پھیلنے والی یہ ایک مہلک بیماری ہے اور یہ عالمی وبا کا سبب بن سکتی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ خون چوسنے والے یہ مچھر جو کہ ہیموریجک بیماری (جس میں بہت زیادہ خون بہتا ہے) کو ممکنہ طور پھیلا سکتے ہیں اسکی وجہ شہروں کی بڑھتی آبادی اور سفر میں اضافہ ہے جبکہ یہ انسانوں میں تیزی سے پھیلتا ہے۔ 

یلو فیور (زرد بخار) وائی ایف وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور عمومی طور پر بخار، سردی لگنے، پٹھوں میں درد اور تھکاوٹ جیسی علامات سے شروع ہوتا ہے۔

سنگین صورتوں میں یہ وائرس انٹرنل بلیڈنگ (جسم کے اندرونی حصوں میں خون بہنا)، جگر کی خرابی اور یرقان (جلد اور آنکھوں کا پیلا پن) کا باعث بن سکتا ہے۔ 

اس میں بڑے پیمانے پر اعضا کا خراب ہونا بشمول گردے اور دل کا کام بند کرنے جیسی کیفیت پیدا کرسکتا ہے اور اگر فوری مناسب علاج نہ کرایا جائے تو مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ 

گمان کیا جاتا ہے کہ ہر سال اس سے لگ بھگ دو لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوتے ہیں اور 30 ہزار موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ 

اسکا سبب بننے والے مچھر کی پہچان اس کی ٹانگوں پر سیاہ اور سفید نشانات اور اس کے سینے کی اوپری سطح پر لیر ہوتا ہے۔ یہ شہروں میں زیادہ پھلتا پھولتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات