29 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمشہور بھارتی کامیڈین ٹکو تلسانیہ کی برین اسٹروک کے بعد شوبز میں...

مشہور بھارتی کامیڈین ٹکو تلسانیہ کی برین اسٹروک کے بعد شوبز میں واپسی


ٹکو تلسانیہ—فائل فوٹو

مشہور بھارتی اداکار و کامیڈین ٹکو تلسانیہ کی برین اسٹروک کے بعد شوبز میں زبردست واپسی ہوئی، ان کا کہنا ہے کہ پھر وہی کیا جو دل کو عزیز ہے۔

 ٹکو تلسانیہ نے رواں سال جنوری میں بری اسٹروک کا سامنا کیا، جس کے بعد مداحوں کو لگا کہ وہ طویل آرام کریں گے لیکن انہوں نے صحت یابی کے فوری بعد 4 فلموں میں کام کر کے شوبز کی دنیا کو حیران کردیا۔

ایک انٹرویو میں ٹکو تلسانیہ نے کہا کہ میں اب بالکل ٹھیک ہوں، اسپتال سے نکلنے کے بعد میں 4 فلموں پر کام کر چکا ہوں، خوش ہوں کہ دوبارہ اپنی پسندیدہ دنیا میں لوٹ آیا ہوں۔

انہوں نے اپنے خاندان، دوستوں اور معالجین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بر وقت اسپتال پہنچا کر ان کی زندگی بچائی۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی تو ہے اوپر جو مجھ سے محبت کرتا ہے، میرے اپنے لوگ، جنہوں نے دعا کی، میرا خیال رکھا یہ ان ہی کا احسان ہے کہ میں آج یہاں ہوں۔

ٹکو تلسانیہ نے بتایا کہ ان کی آنے والی گجراتی فلم Jai Mata Ji Let’s Rock ان کی واپسی کا پہلا پراجیکٹ ہے جس کی کہانی اور کردار نے انہیں بے حد متاثر کیا۔

جنوری میں کچھ میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار کو دل کا دورہ پڑا ہے، تاہم ان کی اہلیہ دیپتی تلسانیہ نے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ یہ ایک برین اسٹروک تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات