29 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومغزہ لہو لہولانگ ٹرم ویزا کے حامل افراد کی پاکستان اور بھارت واپسی، مہلت...

لانگ ٹرم ویزا کے حامل افراد کی پاکستان اور بھارت واپسی، مہلت 30 اپریل کو ختم ہوجائے گی



لاہور:

پاکستان اور بھارت کا لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے افراد بشمول دونوں ممالک میں شادیاں کرنے والوں کی سیکڑوں کی تعداد میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے دی گئی مہلت 30 اپریل کو ختم ہوجائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-بھارت کشیدگی کے بعد مختصر ویزا کے حامل افراد کی اپنے اپنے ملک واپسی کے بعد لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے بھارتی واپس پاکستان اور یہاں سے بھارت میں مستقل سکونت اختیار کرنے والے پاکستانی واپس چلے گئے ہیں۔

لانگ ٹرم ویزا کے حامل 107 بھارتی جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی اور ان کی یہاں پاکستان میں شادیاں ہوئی ہیں، وہ بھارت سے واپس پاکستان پہنچی ہیں جبکہ پاکستان سے 496 افراد بھارت چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے میڈیکل ویزا کے حامل ایسے پاکستانی جو علاج کے لیے بھارت گئے ہوئے ہیں انہیں 29 اپریل تک کی ملک چھوڑنے کی مہلت دی تھی جو ختم ہوگئی ہے۔

بھارتی حکومت کے اس اقدام کے بعد کئی پاکستانی اپنا علاج مکمل کروائے بغیر ہی واپس لوٹ آئے ہیں۔

اسی طرح لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے افراد کی واپسی کے لیے دی گئی مہلت 30 اپریل کو ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد واہگہ/اٹاری بارڈر بند کردیا جائے گا۔

پاکستان سے بھارت واپس جانے والوں میں بھارتی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کے افراد بھی شامل تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات