36 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومقومی خبریںفواد چوہدری کی مقدمات کی سماعت یکجا کرنے کی درخواست خارج

فواد چوہدری کی مقدمات کی سماعت یکجا کرنے کی درخواست خارج


—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات کی سماعت یکجا کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی حکمنامے کے مطابق فواد چوہدری، صنم جاوید کی طرح مختلف مقدمات کو یکجا کرنے کے ریلیف کے مستحق نہیں ہیں، فواد چوہدری کے خلاف درجنوں مقدمات میں حقائق اور واقعات مختلف ہیں، ٹرائل کورٹ چاہے تو اپنے ضلع کے مقدمات یکجا کر سکتی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے حکمنامے میں مزید کہا کہ عمومی اصول ہے کہ ہر کیس علاقائی دائرہ اختیار کی عدالت میں زیرِ سماعت ہوگا۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے تمام مقدمات یکجا کر کے فیصل آباد منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات