31 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومقومی خبریںعلاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان

علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان


جواد اجمل— فائل فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر بھارت کی جانب سے ہونے والی الزام تراشیوں کا جواب دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے متاثرین کے ایسوسی ایشن نیٹ ورک کے آغاز کے موقع پر پاکستانی قونصلر جواد اجمل نے خطاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی حریف کی سر پرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بارے میں شواہد موجود ہیں کہ یہ علاقائی حریفوں کی معاونت سے کیا گیا۔

جواد اجمل نے کہا کہ عالمی برادری دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کی حمایت کرے، پاکستان نے پہلگام میں ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اس حوالے سے سخت مؤقف اپنایا تھا۔

پیر کو برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا خطرہ موجود ہے جس کےلیے فوج کی موجودگی مزید بڑھا دی گئی ہے اور کچھ اسٹریٹجک فیصلے کرلیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے دو چار دن اہم ہیں، انڈیا کی جانب سے فوجی کارروائی کسی بھی وقت ممکن ہے کیونکہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہائی الرٹ پر ہے اور جب ہمارے وجود کو براہ راست کوئی خطرہ ہو تو ہم اس صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات