31 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومغزہ لہو لہوسینیٹ میں بھارتی دھمکیوں کیخلاف سیاسی جماعتیں متحد

سینیٹ میں بھارتی دھمکیوں کیخلاف سیاسی جماعتیں متحد



اسلام آباد:

پہلگام واقع کے بعد بھارتی دھمکیوں کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان سینیٹ متحد ہوگئے، حکومتی و اپوزیشن ارکان کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اسے ایسا سبق سکھائیں گے کہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ،پوری اقوام پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کیلیے ہردم تیار ہے۔ 

سینیٹرز کا کہنا ہے پاکستان ایک آزاد ایٹمی ملک ہے،کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے جواب ملے گا۔ 

سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہوا، ایوان بالا میں ایجنڈا معطل کرکے مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان الحق صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی نائب صدر کی آمد کے موقع پرے ڈرامہ رچایا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ حملہ پاکستان نے کیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ اجلاس: پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی

پہلگام واقعہ کے بعد ملک میں سب کا یکجا ہونا انتہائی خوش آئند ہے، ایک شخص کے رویے کے باعث دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی قتل گاہ بن گئی، پہلگام ہمارے ایل او سی سے دو سو کلو میٹر دور ہے، کیسے حملہ کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتا ہے اس بڑی دہشتگردی کیا ہوگی ہندوستان کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم ایک نیوکلیٔر طاقت ہیں، مودی اور اسکی انتہا پسند حکومت نے ٹریٹی ختم کرنے کا جو اعلان کیا یہ غیر قانونی ہے۔ 

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے کو ہم سیاسی بیان بازی کی طرح نہیں لے سکتے یہ ہم پر جنگی اقدام ہوگا، سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا آج تمام پارٹیوں کا یکجا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی خاطر ہم سب ایک پیج پر ہیں، تمام پارٹیاں پاکستان کی ترقی اور استحکام کی خاطر ایک ہیں۔ 

مزید پڑھیں: اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ؛ عدالت نے سینیٹ اجلاس کی آئندہ تاریخ طلب کرلی

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا وزیر اعظم کو تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ، پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے، ہمارا آرمی چیف بہادر اور پُر اعتماد ہے، پھر ہمیں کس چیز کی فکر ہے؟ ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات