39 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسپر لیگ کا نصف سفر مکمل، اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے آگے،...

سپر لیگ کا نصف سفر مکمل، اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے آگے، پانچوں میچز میں ناقابل شکست


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں آدھے میچ مکمل ہوچکے ہیں۔ ایک دن کے آرام کے بعد منگل کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔ محمد رضوان کی ٹیم کے پاس چھ میں سے پانچ میچ ہارنے کے بعد اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے جبکہ کوئٹہ گذشتہ دو میچوں میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کو شکست دینے کے بعد پلے آف میں کوالی فائی کرنے کی مضبوط امیدوا ر ہے۔ 17 میچوں کے بعد، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ پانچ جبکہ باقی ٹیموں نے چھ میچز کھیلے ہیں ۔ شاداب خان کی قیادت میں اسلام آبادیونائیٹڈ ناقابل شکست ہے اورپانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔ لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے تین تین فتوحات حاصل کی ہیں، ان کے چھ چھ پوائنٹس ہیں ۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان، جنہوں نے اب تک 302 رنز بنائے ہیں، حنیف محمد کیپ ہولڈر ہیں لیکن ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں مشکلات سے دوچار ہے۔ رضوان کی ایک سنچری کے باوجود ملتان کو پانچ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ کراچی کنگز کے حسن علی کے پاس 13 وکٹوں کے ساتھ فضل محمود کیپ ہے۔ آخری میچ میں لاہور قلندرز نے ڈیرل مچل اور سکندر رضا کی جارحانہ اننگز کی بدولت ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے کپتان محمد رضوان اور کامران غلام کی نصف سنچریوں کی بدولت 3 وکٹ پر 185 رنز بنائے۔ لیکن بولر بڑے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام ہوئے تھے۔ اس کے برعکس کوئٹہ کی ٹیم نے کراچی کے خلاف تقریباً ہارا ہوا میچ پانچ رنز سے جیت لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دی۔ ملتان سلطانز نے واحد کامیابی ملتان میں لاہور قلندرز کے خلاف33 رنز سے حاصل کی تھی ، اس میچ کے علاوہ اس کی ٹیم قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھاسکی ہے ۔ آخری چار میچوں میں غیر معمولی کارکردگی اسے ٹورنامنٹ میں واپس لاسکتی ہے۔ مسلسل چار فائنل کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز رواں پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہے ۔ اسے ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کیلئے نہ صرف اگلے چاروں میچز جیتنا ہیں بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔ پشاور زلمی کی ٹیم بھی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور 6 میں سے صرف دو میچز ہی جیت پائی ہے۔ اس کے پاس بھی اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات