30 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیزمین کے گرد گھومتا روس کا بے قابو سیٹلائیٹ

زمین کے گرد گھومتا روس کا بے قابو سیٹلائیٹ


ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ روس کے نیوکلیئر ہتھیار کے پروگرام کا ممکنہ حصہ ایک خفیہ سیٹلائیٹ زمین کے گرد قابو سے باہر گھوم رہا ہے۔

کوس موس 2553 نامی سیٹلائیٹ (جو روس نے 2022 میں یوکرین پر حملے سے تین ہفتے قبل خلا میں بھیجا تھا) مبینہ طور پر مدار میں مسائل کا سامنا کرنے کے بعد سے فعال نہیں ہے۔

ڈوپلر ریڈار اور اسپیس ٹریکنگ فرم لیو لیبز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مصنوعی سیارچہ گزشتہ نومبر کے وسط سے مدار میں ڈگمگا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ سیٹلائیٹ ممکنہ طور پر مستقبل کے خلائی نیوکلیئر ہتھیاروں کے حوالے سے ایک تجربہ ہوسکتا ہے جبکہ روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کوس موس 2553 ایک ٹیکنالوجیکل اسپیس کرافٹ ہے جس پر شعاعوں اور ہیوی چارجڈ ذرات میں آزمائش کے لیے جدید آلات اور نظام نصب ہیں۔

واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کی جاری کردہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس سیٹلائیٹ پر ممکنہ طور پر ایک ’ڈمی وار ہیڈ‘ نصب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر سیٹلائیٹ نئی ٹیکنالوجیز کی آزمائش کر رہا ہے تو اس کو دور مدار میں تعین کیا جا سکتا ہے کیوں کہ ایسا کرنے سے یہ دیگر سیٹلائیٹ کو کم متاثر کرے گا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات