36 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومتعلیم اور صحترواں برس اب تک ملیریا کے 28 ہزار 2 کیسز رپورٹ

رواں برس اب تک ملیریا کے 28 ہزار 2 کیسز رپورٹ


— فائل فوٹو

سندھ بھر میں جنوری سے 28 اپریل تک ملیریا کے 28 ہزار 2 کیسز سامنے آئے۔ 

محکمۂ صحت کے مطابق جنوری سے 28 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 234 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں ضلع جنوبی سے 87، ضلع ملیر سے 80 اور ضلع غربی سے 37 کیسز سامنے آئے۔

محکمۂ صحت کے مطابق حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 10 ہزار 301 کیسز، سکھر ڈویژن سے ملیریا کے 2 ہزار 532 کیسز، لاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے 9 ہزار 592 کیسز، میرپورخاص ڈویژن سے ملیریا کے ایک ہزار 834 کیس اور شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 3 ہزار 509 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمۂ صحت نے بتایا کہ رواں سال سندھ سے دماغی ملیریا کا بھی ایک کیس سامنے آیا تھا۔

محکمۂ صحت نے یہ بھی بتایا کہ دماغی ملیریا کے مریض کا تعلق حیدرآباد سے ہے جو صحتیاب ہوچکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات