32 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںتربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک


فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ 

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشتگرد کی موجودگی کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات