36 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومقومی خبریںبھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش...

بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے: بیرسٹر عقیل ملک


وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو

وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق قانونی جنگ کی بھی تیاری مکمل ہے، اس معاہدے کا ورلڈ بینک ضامن ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی ہو ہی نہیں سکتی، معاہدے کی یکطرفہ معطلی کسی صورت ممکن نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں ہونے والی اے پی سی میں صرف ایک جماعت نے شرکت نہیں کی،  سیاسی اختلافات تو ہوتے ہیں، قومی سلامتی پر تمام جماعتیں متحد ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات