29 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںبدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار

بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے 5افسران کو بدعنوانی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی اور بدعنوانی میں ملوث 5 سی ڈی اے افسران کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار سی ڈی اے افسران اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث ہیں، ملزمان سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 43 پلاٹ غیرقانونی طورپر الاٹ کیے، غیرقانونی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات