39 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹایمن اور منال نے بھائی کی بارات پر حسن کا جادو جگا...

ایمن اور منال نے بھائی کی بارات پر حسن کا جادو جگا دیا


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اور باصلاحیت اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان نے اپنے بھائی کی بارات پر حسن کا جادو جگا دیا۔

ایمن خان اور منال خان ناصرف اداکاری میں اپنی پہچان رکھتی ہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی اُن کا نام ٹرینڈ سیٹرز میں آتا ہے۔ 

حال ہی میں دونوں بہنوں نے اپنے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی، جہاں اُن کے حسین اور نفیس لباس نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

ایمن خان نے رَسٹ اور گولڈن فیبرک پر مبنی انگرکھا اسٹائل لباس زیب تن کیا، جس پر نفیس دبکا، کڑھائی، سیکوئنس اور تھریڈ ورک کیا گیا تھا، اُن کا دوپٹہ گولڈن اور مرون رنگ کے امتزاج سے مزین تھا، جو اُن کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہا تھا، ایمن نے اپنے ولیمے کا نفیس جیولری سیٹ دوبارہ پہن کر سادگی میں وقار کا مظاہرہ کیا۔

منال خان نے بھی اپنی بہن کے ساتھ ٹوئننگ کرتے ہوئے ایسا ہی لباس زیب تن کیا، اُن کا دوپٹہ اور کام ایمن کے لباس سے ملتا جلتا تھا اور اُن کا سلیک بن ہیر اسٹائل اُن کے روپ کو مزید مکمل کر رہا تھا، دونوں کے لباس میں مشرقی نفاست اور جدید اسٹائل کا بہترین امتزاج نظر آیا۔

سوشل میڈیا پر ایمن اور منال کی تصاویر نے دھوم مچادی، مداحوں نے تبصرہ کیا کہ ان بہنوں کا اسٹائل ہمیشہ لاجواب ہوتا ہے، ایمن اور منال ہر تقریب میں دلوں پر راج کرتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات