31 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایلون مسک کے 100 سے زائد بچوں کا باپ ہونے کا انکشاف

ایلون مسک کے 100 سے زائد بچوں کا باپ ہونے کا انکشاف


واشنگٹن (نیوز ایجنسی )دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور خلائی تسخیر کے خواب دیکھنے والے ایلون مسک کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انکے بچوں کی تعداد100سے زائد ہوسکتی ہے ، مسک نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کی ماؤں سے سخت رازداری کے معاہدے کروا رکھے ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ ایلون کے 14 بچے ہیں، لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق ان کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے ۔دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد 14سے کہیں بڑھ کر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق مسک کے بچوں کی گنتی سو یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات