40 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومجرم و سزاکراچی: تیل کی مبینہ چوری کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران...

کراچی: تیل کی مبینہ چوری کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران دم گھںٹے سے ایک شخص ہلاک


شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طورپردم گھںٹے سےہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مدد گارون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پرطلب کرلیا۔

پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کے لئے آلات ملے جب کہ علاقے میں گیس کی بو بھی  پھیلی ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں اندر جانے کی کوشش کی تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی  موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے بتایاکہ پارکو حکام کے مطابق کنوئیں کی جگہ سے ان کی لائن دور ہے، پلاٹ کے باہر سے 2گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی ملی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں اترنے اور چڑھنے کے لئے سیڑھیاں بھی بنائی گئی تھیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں موجود لاش کو اس کے ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی لیکن لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ سوئی گیس حکام کی جنب سے گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے لیکن بو زیادہ ہونے کی وجہ سے کنویں میں موجود لاش کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ریسکیو حکام اور متعلقہ اداروں کا عملہ موقع پر موجود ہے اورانتظارکیا جا رہا ہے گیس کی بو ختم ہو جائے تو کنویں میں پھسی ہوئی لاش کو نکالاجا سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات