25 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل 10 کے دو میچز ری شیڈول کر دیے گئے

پی ایس ایل 10 کے دو میچز ری شیڈول کر دیے گئے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 2 میچز ری شیڈول کر دیے۔ ملتان میں ممکنہ ہیٹ ویو اور آپریشنل آسانی کے پیش نظر پی ایس ایل 10 کے شیڈول میں معمولی رد و بدل کیا گیا ہے۔

ملک میں جاری گرمی کی لہر اور پی ایس ایل کے آپریشنز میں آسانی کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان یکم مئی کو ہونے والا میچ لاہور منتقل کردیا۔ جہاں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز سہ پہر 3 بجے مد مقابل ہوں گے، رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ لاہور میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔

اس طرح اب یکم مئی کو لاہور میں ڈبل ہیڈر ہوگا اور شائقین ایک ہی ٹکٹ پر دو میچز کا مزہ لیں گے۔ وہ رات 8  بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بھی دیکھ سکیں گے۔

10 مئی کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ڈے میچ اب 11 مئی کی شام کو کھیلا جائے گا، شیڈول میں تبدیلی فرنچائز کے ساتھ مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق یکم مئی کو ملتان سے منتقل ہونے والے میچ کے ٹکٹس کی رقم شائقین کو واپس کردی جائے گی، جبکہ ملتان میں 10 مئی کو خریدے گئے ٹکٹس پر شائقین 11 مئی کو میچ دیکھ سکیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات