25 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاک بھارت تنازع، بھارتی نمائندے کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات

پاک بھارت تنازع، بھارتی نمائندے کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات


فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

پاک بھارت تنازعے کے دوران کابل میں بھارتی نمائندے کی افغان وزیر خارجہ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے بھارت کے نمائندے آنند پرکاش نے کابل میں ملاقات کی۔ 

افغان سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات افغان وزارت خارجہ میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیاسی تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ اور حالیہ علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آنند پرکاش بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان، افغانستان اور ایران ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔

افغان وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات