41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص گرفتار


فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی شرپسندوں نے جمعے کو ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت پر سرخ رنگ پھینکا تھا۔ 

پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے حملے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔

لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ معاملہ برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن کو سیکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت برطانیہ سے اپیل ہے کہ ذمہ داران کو پکڑ کر سزا دی جائے۔

بھارتی شرپسندوں کے جمعے کے احتجاج کے جواب میں پاکستانیوں نے بھی لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر انتہاپسندانہ اقدامات کے خلاف نعرے لگائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات