37 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمیں وہی پروجیکٹس کرتا ہوں جو اسلامی تعلیمات پر پورا اترتے ہیں:...

میں وہی پروجیکٹس کرتا ہوں جو اسلامی تعلیمات پر پورا اترتے ہیں: حمزہ علی عباسی


پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پروجیکٹ اسلامی تعلیمات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چنتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔ اداکار نے اس دوران متعدد سوالات کے جواب دیے اور اپنے نظریات پر کھل کر بات کی۔

اداکار کے اس انٹرویو سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔

وائرل کلپ میں حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں ہر پروجیکٹ اسلامی تعلیمات اور اسلامی دائرے میں رہتے ہوئے منتخب کرتا ہوں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ہمارے کئی ڈرامے بہترین بن رہے ہیں جس میں غلط کو غلط دکھایا جا رہا ہے، ایسے ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اگر اداکار ایک دوسرے کو چھو نہیں رہے ہیں، خواتین نے ڈھیلے اور مناسب لباس پہنے ہوئے ہیں تو ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات