40 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیٹا کے اے آئی اسسٹنٹ سے واٹس ایپ صارفین پریشان

میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ سے واٹس ایپ صارفین پریشان


— فائل فوٹو 

معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ نے واٹس ایپ صارفین کو پریشان کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے اور بالخصوص یورپ کے بہت سے واٹس ایپ صارفین یہ شکایت کر رہے ہیں کہ وہ اس نئے فیچر کو اپنی مرضی سے غیرفعال نہیں کر سکتے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر چیٹ انٹرفیس میں نیلے رنگ کا ایک دائرہ یعنی میٹا کا اے آئی اسسٹنٹ مستقل نظر آتا رہتا ہے جس کے باعث صارفین کو ان کی خود مختاری اور کنٹرول پر تشویش پیدا ہوتی ہے۔

صارفین کی شکایت یہ ہے کہ میٹا کا دعویٰ ہے کہ اس اے آئی اسسٹنٹ فیچر کو صارفین اپنی مرضی سے استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی یہ چیٹ انٹرفیس میں خود بخود ظاہر ہوتا ہے اور اسے غیر فعال نہیں کیا جا سکتا۔

صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اے آئی اسٹنٹ فیچر سوالات کے جواب دے سکتا ہے، تصاویر بنا سکتا ہے اور معلومات فراہم کر سکتا ہے لیکن پھر بھی بہت سے صارفین کو اس کا خود بخود چیٹ انٹرفیس میں ظاہر ہونا ان کی  پرائیویسی کی دخل اندازی لگ رہا ہے۔

صارفین نے یہ نشاندہی بھی کی کہ اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے والا کچھ ڈیٹا ذاتی معلومات یا پائریٹڈ مواد سے حاصل کردہ ہو سکتا ہے جس سے ڈیٹا کے غلط استعمال کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔

اس حوالے سے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اے آئی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اور میٹا کے اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال ہونے والا ڈیٹا صارف کی رازداری سے سمجھوتہ کر سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات