25 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومقومی خبریںمودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے،...

مودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے، مولانا فضل الرحمٰن


سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟ مودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے، مودی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل جنگی مجرم ہے، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کررہا ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اہل فسطین مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے محاذ جنگ پر ہیں، فلسطین کی حمایت سے پاکستان کے وجود کا آغاز ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں، نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت انصاف فیصلہ دے چکی ہے، اس کو گرفتار کرلیا جائے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر لگا کر انتقام کی بات کی جارہی ہے، مودی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی ایک تاریخ ہے، لاہوریوں نے ڈنڈوں سے تم کو بھگا دیا تھا، آگے بڑھے تو 1965 سے بھی بڑا نقصان ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دینی مدارس کے حوالے سے قوانین پر فوری عملدرآمد کیا جائے، فلسطین کی آزادی اور مدارس کی ایک ہی جنگ ہے، ہم دینی مدارس کی بقاء اور حفاظت کی جنگ لڑیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات