40 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمودی نے دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا،...

مودی نے دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، ضیاء عباس


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت کو تباہی سے بچانے کیلئے بھارتی عوام کو مودی حکومت کیخلاف کھڑا ہونا پڑیگا، بھارتی وزیر اعظم نے دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے، اسکی دہشت گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، کینیڈا، افغانستان، پاکستان سمیت کئی ممالک اسکی دہشت گردی سے متاثر ہیں، بھارت کی عوام کو اب اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے مودی سرکار سے جان چھڑانا ہوگی،پاکستان کے خلاف اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پھر ہمارے دفاعی اداروں کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔پاکستانی میڈیا نے جس ذمے داری سے اپنا کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے، پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو بیک فٹ پر کر دیا۔ سپرپاور کی حیثیت سے امریکا اور دیگر ملکوںکی ذمے داری ہے کہ وہ بھارت اور اس کی حکومت کو لگام دیں، جس سے گریز دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے عمل میں شرکت کے مترادف ہوگا۔جو بڑی تباہی کا باعث ثابت ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات