پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ہم 3 میچز جیتے، 3 ہارے، جس سمت میں ٹیم جارہی ہے، اُس سے مطمئن ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ ہم سب مل کر کھیل رہے ہیں اور حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، مشکل پیش آنے کے باوجود 170 سے زائد رنز بن رہے ہیں، جیسی پچز بن رہی ہیں ہمیں اس کا فائدہ ہو گا۔
لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈومیسٹک میں بھی گرین پچز ہونی چاہئیں تاکہ فائدہ ہو، ریشاد حسین باصلاحیت اسپنر ہے، اس کا مستقبل روشن ہے۔
فخر زمان نے یہ بھی کہا کہ ایک جگہ پر میچز ہونے سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونےکا موقع ملتا ہے۔