40 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلاجسٹک مسائل کے سبب دو پی ایس ایل میچوں کا شیڈول تبدیل

لاجسٹک مسائل کے سبب دو پی ایس ایل میچوں کا شیڈول تبدیل


کراچی (اسٹاف رپورٹر) براڈ کاسٹرز کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے دومیچز ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاجسٹک مسائل پر یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہوگا جبکہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ اب 11 مئی کو ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو ملتان اسٹیڈیم میں دن میں کھیلا جانیوالا میچ اسی دن ہوگا۔ تاہم پی سی بی کی جانب سے تبدیلی کا آفیشل اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت نے اپنے ممالک میں موجود مخالف ملک کے لوگوں کے ویزے منسوخ کردیئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے ویزوں کی منسوخی کے بعد پی ایس ایل براڈ کاسٹرز میں شامل بھارتی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ بھارتی عملے کے جانے کے باعث براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات