41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںفہیم اشرف کی 5 اسٹار کارکردگی، زلمی کو دبوچ لیا، کوئٹہ کی...

فہیم اشرف کی 5 اسٹار کارکردگی، زلمی کو دبوچ لیا، کوئٹہ کی بڑی فتح


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےآل رائونڈر فہیم اشرف کی5اسٹار کارکردگی کی بدولت پی ایس ایل میں اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو بآسانی 64 رنز کے فرق سے دبوچ لیا، اس جیت کے ساتھ فاتح ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگئی۔ اس نےپانچ میں سے تین جیتے اور دو میچ ہارے ہیں، کوئٹہ کے178 رنز کے جواب میں زلمی کے بیٹرز بری طرح ناکام ثابت ہوئے اور 114 رنز پر ہمت ہار گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار بولنگ اور پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن اپ کی ناکامی نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ خاص طور پر فہیم اشرف کی عمدہ بولنگ کا زلمی کے پاس کوئی جواب نہ تھا، انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 33 دے کر پانچ وکٹ لیے۔ اسٹار بیٹر بابر اعظم اور صائم ایوب کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ زلمی نے 114 رنز بنائے اور اسے 64 رنز سے ناکامی کاسامنا کرنا پڑا، پوری ٹیم 16ویں اوور کی دوسری گیند پر آئوٹ ہوگئی، 6کھلاڑی ڈبل فیگر کو نہ چھوسکے، حسین طلعت نے سب سے زیادہ39 رنز34 گیندوں پر بنائے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے، ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صائم ایوب 17 کے مجموعی اسکور پر صرف 7 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے، اس کے بعد محمد عامر نے بابر اعظم کو 12 رنز اپنا شکار بنا کر پویلین بھیجا، یوں زلمی کو 21 پر دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹام کوہلر کیڈمور5 ، محمد حارث 17، عبد الصمد 2، مچل اوون15، الزاری جوزف صفر، لیوک ووڈ8 اور سفیان مقیم چار رنز بناسکے۔ علی رضا صفر پر ناٹ آئوٹ رہے، فہیم اشرف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر 5وکٹ حاصل کی، خرم شہزاد نے صرف نو رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ قبل ازیں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹ پر 178 رنز بنائے۔ اننگز کا آغاز کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا ۔ مینڈس اور سعود شکیل 32، 32 جبکہ مارک چیپمین 33 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ فن ایلن 31 ، ریلی روسو 27 ، فہیم اشرف ایک اور حسن نواز 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جس نےچھ میں سے 2 میچز جیتے اور چار میں شکست کا سامنا کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات