37 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومغزہ لہو لہو’عمران خان دوبارہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے‘

’عمران خان دوبارہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے‘



اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام پاور کاسٹ میں میزبان اور بیورو چیف فیصل حسین کے ساتھ گفتگو میں شبر زیدی نے کہا کہ عمران خان کا ٹیمپرمنٹ وزیر اعظم والا نہیں ہے اور یہ اُن کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے اور میرا اُن کو مشورہ ہے کہ وہ پاکستان کے گاندھی بنیں اور نہرو نہ بنیں۔

شبر زیدی نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان بنایا یا اس میں کردار ادا کیا وہ تو بیچارے لالو کھیت، گولیمار اور ایسے علاقوں میں موجود ہیں جبکہ جو اسمبلی میں موجود ہیں اُن کا کوئی کردار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شبر زیدی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین تھے اور انہوں نے اپنے بے باک انٹرویوز و بیانات کی وجہ سے توجہ بھی حاصل کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات