41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومقومی خبریںشمالی وزیرستان میں سوئپنگ آپریشن، 17 خوارج ہلاک: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سوئپنگ آپریشن، 17 خوارج ہلاک: آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 3 دن کی کارروائی کے دوران 71 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد کے قریب سوئپنگ آپریشن کیا گیا جس میں 17خوارج مارے گئے۔ مارے جانے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 54 خوارج ہلاک کر دیے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ہونے والے آپریشن کے فالو اپ میں یہ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر حسن خیل کے نواحی علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کیا جہاں مارے گئے 17 خوارج اپنے بھارتی آقاؤں کے ایما پر کارروائیاں کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا سیکیورٹی فورسز قومی سرحدوں کا تحفظ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں اور پاکستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات