کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کنگز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی دریافت فاسٹ بولر فواد علی نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں تیز ترین گیند کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فواد علی نے اس سیزن میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 149.75 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے گیند کی۔ فواد علی اب تک 3 میچ کھیل چکے ہیں اور ان تینوں میچز میں ان کو چھکا نہیں لگا۔ فواد علی کا تعلق سوات سے ہے۔کراچی میں کنگز کوچز کی نگرانی میں فواد نے ٹریننگ جاری رکھی۔