32 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسوکیش پر دستاویزی فلم میں جیکولین فرنینڈس کو شامل کرنے کی کوشش

سوکیش پر دستاویزی فلم میں جیکولین فرنینڈس کو شامل کرنے کی کوشش


تصویر سوشل میڈیا۔

فراڈ اور دھوکہ دہی کے حوالے سے معروف سوکیش چندرا شیکھر پر ایک بڑا او ٹی ٹی ادارہ ڈاکیومینٹری سیریز تیار کر رہا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دستاویزی فلم بنانے والا ادارہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو اس میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسکی وجہ جیکولین کا سوکیش کے ساتھ اسکے جرائم کے معاملات میں مبینہ قربت ہے۔ 

واضح رہے کہ سوکیش چندرا شیکھر دعویٰ کرچکا ہے کہ جیکولین اسکی گرل فرینڈ ہے اور وہ اسے جیل کے اندر سے تحائف بھجوانے کے ساتھ خطوط بھی لکھتا ہے۔ 

ایک بھارتی میڈیا ادارے کے مطابق باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ جیکولین واحد اسٹار ہیں جو کہ اس حوالے سے بہت کچھ بتا سکتی ہیں، کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ حقیقتاً کیا ہوتا رہا ہے۔ 

اس سیریز کی کامیابی کا دارومدار جیکولین کی جانب سے بتائی جانیوالی اسٹوری پر ہوگی۔

او ٹی ٹی ادارہ ایک مرکزی خیال ترتیب دے رہا ہے جو اس نفسیاتی تھرلر اور معاشرتی کیس اسٹڈی کا حصہ ہوگا، او ٹی ٹی ادارے کا منصوبہ ہے کہ وہ سوکیش کے کمرہ عدالت کے ڈراموں کو اسکی جانب سے وائر ٹیپنگ، بڑے پیمانے پر رشوت دینے اور مشکوک رئیل اسٹیٹ سودوں سے جوڑے۔

اب سوال یہ ہے کیا جیکولین نے مذکورہ بالا پیشکش قبول کر لی ہے؟ اطلاعات ہیں کہ وہ اس بارے میں خاصی محتاط ہیں اور انھوں نے ابھی تک ڈاکیومینٹری بنانے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات