25 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹزویا ناصر کا شوبز میں نئے آنے والوں کو اہم مشورہ

زویا ناصر کا شوبز میں نئے آنے والوں کو اہم مشورہ


زویا ناصر نے شوبز انڈسٹری کے نئے آنے والوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اداکاری پر انحصار نہ کریں۔

باصلاحیت اداکارہ اور ماڈل زویا ناصر، جو ایک کامیاب میک اپ آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کر چکی تھیں، اب پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنا چکی ہیں۔ 

معروف مصنف ناصر ادیب کی صاحبزادی ہونے کے باوجود زویا ناصر نے اپنی محنت اور لگن سے انٹرٹینمنٹ ورلڈ میں جگہ بنائی، کئی مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی زویا ناصر اب مثبت اور منفی دونوں کرداروں میں مہارت سے نظر آ رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک شو میں مہمان کے طور پر گفتگو کرتے ہوئے زویا ناصر نے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے خواہشمند نوجوانوں کو ایک نہایت قیمتی مشورہ دیا۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اگر اداکاری آپ کا جنون ہے تو ضرور آزمائیں، کامیابی یا ناکامی تو نصیب کی بات ہے لیکن اداکاری شروع کرنے سے پہلے اپنی آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ ضرور قائم کریں، ورنہ آپ مکمل طور پر انڈسٹری پر انحصار کر بیٹھیں گے اور پھر مجبوری میں ہر قسم کے کردار نبھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

زویا ناصر نے انڈسٹری میں اپنے سفر کے تجربات کی روشنی میں اس بات پر زور دیا کہ معاشی خودمختاری ہی ایک فنکار کو اپنے انتخاب میں آزادی اور معیار برقرار رکھنے کی طاقت دیتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات