41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومغزہ لہو لہوروئے زمین پر کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، قائداعظم کا...

روئے زمین پر کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، قائداعظم کا 1947 میں تاریخی خطاب



اسلام آباد:

آج سے 78 سال قبل قائد اعظم محمد علی جناح نے قوم سے تاریخی خطاب میں واضح کیا تھا کہ اپنا فرض ادا کریں اور اللہ پر یقین رکھیں کیونکہ روئے زمین پر کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے۔

قائد اعظم نے 30 اکتوبر 1947 کو قوم سے تاریخی خطاب میں فرمایا تھا کہ اگر ہم قرآن پاک سے رہنمائی لیں تو میں ایک بار پھر کہتا ہوں فتح ہماری ہوگی، ایک لمحے کے لیے بھی یہ تصور نہ کریں کہ آپ کے دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

بانی پاکستان نے کہا تھا کہ آپ مضبوط ہیں اور آپ کسی سے کم نہیں، آپ ایسی قوم ہیں جس کی تاریخ حیرت انگیز کردار اور بہادری سے بھری ہے۔ اپنی روایات پر قائم رہتے ہوئے اپنی تاریخ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کریں۔

محمد علی جناح نے کہا تھا کہ آپ عہد کریں اور پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ اپنے حوصلے بلند رکھیں، موت سے نہ ڈریں اور ہمارا مذہب ہمیں موت کے لیے ہمیشہ تیار رہنے کا درس دیتا ہے۔

قائد اعظم نے کہا تھا کہ ہمیں اسلام اور پاکستان کی عزت بچانے کے لیے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے، ایک مسلمان کے لیے نیک مقصد کی خاطر شہادت کی موت سے بہتر کوئی نجات نہیں، ہم صحیح ہیں اور ہم ضرور کامیاب ہونگے، پاکستان زندہ باد!



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات