40 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومغزہ لہو لہو‘جب شاہ رُخ اور کاجول نے ٹیکسی ڈرائیور کو بتایا ’ہم شادی...

‘جب شاہ رُخ اور کاجول نے ٹیکسی ڈرائیور کو بتایا ’ہم شادی کرنے کیلئے گھر سے بھاگ رہے ہیں


بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی دوستی اور آن اسکرین کیمسٹری دنیا بھر میں مقبول ہے۔ فلموں جیسے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’بازی گر‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’مائے نیم از خان‘ میں ان کی شاندار جوڑی نے کئی دہائیوں تک ناظرین کو متاثر کیا ہے۔

ان کی کیمسٹری اتنی حیرت انگیز ہے کہ اکثر شائقین کو یہ گمان کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک جوڑی ہیں، تاہم حقیقت میں دونوں کے درمیان صرف ایک دیرینہ اور خالص دوستی کا رشتہ ہے۔

حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں دونوں فنکار نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ’مائے نیم از خان‘ کی شوٹنگ سے بریک کے دوران ایک کار میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان نے کیمرے کی طرف دیکھ کر بات کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’یہ کاجول ہیں اور میرا نام خان ہے۔‘‘ اس پر ڈرائیور نے جواب دیا، ’’آپ دونوں شادی شدہ لگتے ہیں۔‘‘

ٹیکسی ڈرائیور کی اس بات پر شاہ رُخ نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں کہا ’ہاں ہم شادی کرنے کیلئے گھر سے بھاگ رہے ہیں‘۔ اور اس جملے پر کاجول اور شاہ رُخ دونوں بے ساختہ ہنس پڑے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’کنگ‘ پر کام شروع کرنے والے ہیں، جبکہ کاجول فلم ’سرزمین‘ میں نظر آئیں گی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات